مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں مردوں کی بالادستی اورخواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس کے تحت پیر کے روز وہاں کی لاکھوں ملازمت پیشہ خواتین نے گھر پر رہ کر ہڑتال میں حصہ لیا۔ اس ہڑتال کو " ہمارے بغیر دن " کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز عالمی یومِ خواتین کے موقع پر میکسیکو میں حقوقِ نسواں کےلیے ہونے والے مظاہروں میں مخالفین کی جانب سے خواتین پر حملوں اور تشدد کے بعد احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس میں لاطینی امریکہ کے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی شریک ہورہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ