مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ/ 2 مزدور ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈے میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیری میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈے میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 مزدور ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اننت ناگ میں واقع بھارتی فوجی بیس میں پانچ مزدور تعمیراتی کام میں مشغول تھے کہ اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فوجی اڈے میں کھڑی ملٹری گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی واقع ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت فیاض احمد اور گلزار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

News Code 1898479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =