سوڈان کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق سوڈان میں وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جب کہ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملہ آور فرار ہوگئے اور کسی گروپ نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قاتلانہ حملے میں وزیراعظم عبداللہ حمدوک خوش قسمتی سے محفوظ رہے جنہیں سخت سکیورٹی حصار میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملہ دارالحکومت خرطوم کو جانے والی شاہراہ پر کیا گیا۔ عبداللہ حمدوک کو 7 ماہ قبل ہی سیاسی بحران کے شکار سوڈان کا عبوری وزیراعظم تعینات کیا گیا تھا۔

News Code 1898477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha