مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے نومنتخب صدراشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب کے دوران 2 دھماکے ہوئے ہیں جبکہ عبداللہ عبداللہ نے بھی صدارتی حلف اٹھالیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کابل میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری جاری تھی کہ اس دوران 2 زوردار دھماکوں کی آواز سنائی دیں جس پر تقریب کو کچھ دیر کے لیے روک دیا تاہم کچھ ہی دیر بعد صدر اشرف غنی اسٹیج پر کھڑے ہوئے اور حاضرین کو اپنا سینہ دکھاتے ہوئے کہا میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی ہے کیوں کہ میرا سینہ افغان عوام پر قربان ہونے کے لئے حاضر ہے۔
بعد ازاں افغان صدر اشرف غنی نے اپنی تحریر میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے امن معاہدے اور طالبان اسیروں کی رہائی کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اپنے حریف عبد اللہ عبداللہ کو عوام کے ووٹوں کا احترام کرتے ہوئے شکست تسلیم کرنے اور جمہوریت کو جاری رکھنے کے لیے ذاتی انا کو ختم کرنے کا مشورہ دیا۔
ادھر الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب میں اشرف غنی کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کے باوجود حریف رہنما عبداللہ عبداللہ نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے خود ساختہ صدر ہونے کا دعویٰ کیا اور اپنے حامیوں کے ہمراہ آج تقریب حلف برداری منعقد کی جہاں انہوں نے صدر کا حلف بھی اُٹھالیا۔
آپ کا تبصرہ