قطر نے پاکستانیوں کے سیاحتی ویزے پر پابندی عائد کردی

قطر نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر پاکستانیوں سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے لئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر پاکستانیوں سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے لئے سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ہے۔اطلاعات کے مطابق قطر نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچنے کے لیے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے منسوخ کردیئے ہیں، نئی پابندیوں کے تحت پاکستانیوں کو آن لائن یا آن ایرائیول ویزا پر قطر نہیں آنے دیا جائے گا ۔ قطر کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں کا اطلاق بھی کردیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ائیر ویز کی پرواز سے سیاحتی ویزے پر جانے والے 48 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا ہے۔

News Code 1898472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =