اردوغان کی لیبیا کو دہشت گردوں کا مرکز بنانے کی کوشش

لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان نے ترک صدر اردوغان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان لیبیا کو دہشت گردوں کا مرکز بنانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے البیان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے تر صدر اردوغان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان لیبیا کو دہشت گردوں کا مرکز بنانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔احمد المسماری نے کہا کہ ترکی کے صدر نے لیبیا کے بارے میں تمام بین الاقوامی معیاروں کو نظر انداز کردیا ہے۔ المسماری نے کہا کہ ترکی نے لیبیا سے 25 ارب ڈالر ترکی منتقل کئے ہیں۔ اس نے کہا کہ ترک صدر اردوغان القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کی سرپستی کررہے ہیں۔

News Code 1898469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha