سعودی عرب کی فلسطین کو کمزور بنانے کی مذموم کوشش

فلسطینی تنظيم حماس کے ترجمان نے سعودی عرب میں فلسطینی رہنماؤں کی کرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی مزاحمت کو کمزور بنانا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظيم حماس کے ترجمان حازم قاسم  نے سعودی عرب میں فلسطینی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی مزاحمت کو کمزور بنانا چاہتا ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو ان افراد کی تعظیم اور تکریم کرنی چاہیے کیونکہ یہ لوگ اسرائیل کا فرنٹ لائن پر مقابلہ کررہے ہیں۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو فوری طور پر فلسطینی رہنماؤں کو آزاد اور ان پر قائم کئے گئے مقدمات کو ختم کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب  کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے کئی فلسطینی رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات قائم کردیئے ہیں۔

News Code 1898467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =