لاہورمیں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور کے گرین ٹاؤن علاقہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے باپ، بیٹا اور دو بیٹیوں کو قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے گرین ٹاؤن علاقہ میں مسلح افراد  نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے باپ، بیٹا اور دو بیٹیوں کو قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں باپ، بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر انھیں مردہ خانے منتقل کردیا ہے اور کارروائی شروع کردی۔ پولیس ترجمان کے مطابق دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے ایک شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور اس کے بعد دونوں فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہوگئے جن میں باپ بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں، لاشوں کی شناخت اسحاق، ابوذر، عاتکہ اور حسنہ کے ناموں سے ہوئی، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1898462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =