اٹلی میں ایک چوتھائی آبادی کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا

اٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ایک چوتھائی آبادی کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ایک چوتھائی آبادی کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔ اٹلی میں ایک ہی روز میں مزید 133شہری ہلاک ہوگئے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 366ہوگئی ، یہ چین کے بعد کسی بھی ملک میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ،سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں تقریباً 3100 ہےجہاں اتوار کے روز مزید 44افراد ہلاک ہوگئے۔

اٹلی میں کورونا کے مزید 1492کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 7375ہوگئی ہے ، کورونا کے پھیلاو کے بعداٹلی کے شمالی خطے میں ایک کروڑ 60لاکھ افراد کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے ،اٹلی میں فٹبال کے مقابلےاور نمائش ملتوی کردی گئی جبکہ قیدیوں سے ملنے پربھی  پابندی عائد کردی گئی ہے۔

News Code 1898461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =