وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کا کرنل ہلاک

پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں وہابی دہشت گردوں اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا کرنل ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ میں 2 وہابی دہشت گرد بھی مارےگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں وہابی دہشت گردوں اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کا کرنل ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ میں 2 وہابی دہشت گرد بھی مارےگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ڈی آئی خان کے علاقے ٹانک کے قریب آپریشن کیا جس کے دوران دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان بھی ہلاکہوگئے۔ ان کا تعلق استور کے علاقے بونجی سے تھا، انہوں نے پسماندگان میں بیوہ،تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

News Code 1898456

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =