اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ڈاکو پولیس اہلکار نکلا

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آـاد کے علاقے سیکٹر آئی ایٹ میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کا اہلکار نکلا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آـاد کے علاقے سیکٹر آئی ایٹ میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کا اہلکار نکلا۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے آئی ایٹ سیکٹر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوا تھا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے تھے۔ واردات کے بعد جب ڈاکو فرار ہوئے تو پولیس نے پیچھا کر کے فائرنگ کی تھی اور ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔

ڈکیتی میں ہلاک ہونے والا شخص اسلام آباد پولیس کا ملازم نکلا، جس کی شناخت اشرف سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق اشرف انسداد دہشتگردی فورس کا ملازم تھا، ملزم ڈیوٹی کے بعد اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتیاں کرتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد ملزم کے فرار ہونے والے ساتھی ڈاکوؤں پر بھی پولیس ملازم ہونے کا شبہ ہے۔ پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1898453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =