سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد سعودیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد سعودیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9 ہوگئی۔ سعودی عرب کی طرف سے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سے آنے والے مسافروں کے لیے بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان ممالک سے صرف تجارتی مقاصد کے لیے آنے والی گاڑیاں زمینی راستے سے آسکیں گی جبکہ ان ممالک کے مسافر بھی صرف تین ایئر پورٹس پر لینڈ کر سکیں گے۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر سعودی عرب میں فٹ بال سمیت تمام کھیلوں میں شائقین کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

News Code 1898448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =