چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کا ہوٹل منہدم ہونے سے 6 افراد ہلاک

چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے استعمال ہونے والا ہوٹل منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 28 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے استعمال ہونے والا ہوٹل منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 28 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چوان ژُو میں ایک سات منزلہ ہوٹل زمین بوس ہو گیا، اس ہوٹل میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کو قرنطینہ کیا گیا تھا۔ ہوٹل منہدم ہونے سے 70 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 6 لاشیں نکال لی ہیں جب کہ 43 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم اب بھی 28 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ملبے تلے کورونا وائرس کے مریضوں کے دبے ہونے کی وجہ سے ایک ہزار ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کاموں کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑی ہیں۔

 اس ہوٹل میں کورونا وائرس کے 58 مریض موجود تھے اس کے علاوہ ہوٹل کا عملہ اور طبی کارکنان بھی ہوٹل کے ایک حصے میں مقیم تھے۔

News Code 1898444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =