کراچی میں عمارتوں کے منہدم ہونے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے علاقہ گولیمار میں 4 روز قبل گرنے والی عمارتوں کے ملبے سے مزید 6 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد عمارت نکالی گئی لاشوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقہ گولیمار میں 4 روز قبل گرنے والی عمارتوں کے ملبے سے مزید 6 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد عمارت نکالی گئی لاشوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں 4 روز قبل گرنے والی 3 رہائشی عمارتوں کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملبے میں دبے افراد کی زندگی کے حوالے سے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔ ملبے سے مزید 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں سے 4 کی شناخت سہیل، سفیان شیخ، زبیدہ، ڈاکٹرغزالہ زوجہ راشد اور عشرت بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے ملبے سے اب تک 26 افراد کی لاشیں نکالی ہیں، نوجوان سفیان کی تدفین حیدرآباد کی جائے گی جب کہ 7 افراد کو شکار پور میں سُپردِ خاک کیا جائے گا۔

News Code 1898440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha