ترک فوج کی شامی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری

ترک فوج کی شامی فوج کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ترک فوج نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کرکے امن معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں شامی حکومت کے مخالفین سے وابستہ  ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ ترک فوج کی شامی فوج کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ترک فوج نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کرکے امن معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک کی جارح اور قابض فوج نے ایم 4 شاہراہ اور رقہ میں الخالدیہ گاؤں میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک فوج کے مزید دستہ شامی سرحد میں داخل ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ ترکی شام ميں سرگرم دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے ترکی نے پہلے اپنے ملک میں امریکہ اور سعودی عرب کے تعاون سے دہشت گردوں کی تربیت کے کیمپ قائم کئےاور بڑے پیمانے پر غیر ملکی دہشت گردوں کو شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے شام ميں داخل کیا لیکن شام کے خلاف ترکی ، امریکہ اور سعودی عرب کے منصوبے ناکام ہوگئے ، ترکی اور سعودی عرب میں شدید اختلافات بھی پیدا ہوگئے۔

News Code 1898438

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =