سعودیہ میں تمام کھیلوں میں شائقین کےداخلے پر پابندی عائد

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں شائقین کےداخلے پر پابندی عائدکر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں شائقین کےداخلے پر پابندی عائدکر دی ہے۔سعودی وزارت کھیل کے مطابق فٹبال سمیت تمام کھیلوں میں شائقین کے داخلے پر پابندی کا اطلاق ہفتے سے ہوگا۔ وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ فروخت ٹکٹس کی قیمت واپس کرنےکے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سعودی عرب میں دیگر ممالک کی طرح کورونا وائرس پھیل گيا ہے بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

News Code 1898432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =