سعودی عرب نے امارات، کویت اور بحرین کے ساتھ زمینی راستے بندکردیئے

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد امارات، کویت اور بحرین کے ساتھ زمینی راستے بند کردیئے ہیں، سعودی عرب کو کورونا وائرس کے علاوہ داخلی سیاسی بحران کا بھی سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد امارات، کویت اور بحرین کے ساتھ زمینی راستے بند کردیئے ہیں، سعودی عرب کو کورونا وائرس کے علاوہ داخلی سیاسی بحران کا بھی سامنا ہے۔ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے آج اپنے چچا اور سابق ولیعہد سمیت تین شہزادوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان 3 خلیجی پڑوسیوں سے صرف کمرشل ٹرکوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے طیاروں کو صرف 3 ایئرپورٹس پر لینڈنگ کی اجازت ہوگی جن میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے اس سے قبل ریاست میں کورونا وائرس کے 5 کیسز کی تصدیق کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق امارات اور سعودی عرب کورونا سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کو منظر عام پر لانے سے گریز کررہے ہیں۔

News Code 1898427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =