اسرائیل حامی لابنگ گروپ کی کانفرنس میں شریک 2 افراد کورونا وائرس میں مبتلا

امریکہ میں اسرائیل حامی لابنگ گروپ " ایپک " کی کانفرنس میں شریک 2 افراد کے طبی ٹیسٹ کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یو ایس اے ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں اسرائیل حامی لابنگ گروپ " ایپک " کی کانفرنس میں شریک 2 افراد کے طبی ٹیسٹ کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔  مذکورہ کانفرنس میں امریکی نائب صدر مائیک پینس اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سمیت متعدد دیگر امریکی قانون سازوں نے شرکت کی تھی۔  کانفرنس کے بعد ایپک  کی جانب سے شرکا، مقررین اور کانگریس افسران کو ارسال کی گئی ای میل میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے 2 متاثرین نے نیویارک سے فضائی سفر کرکے یکم تا 3 مارچ کے دوران منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادارے کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ نیویارک سے تعلق رکھنے والے دو شرکا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

News Code 1898426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha