ترکی کی دیگر ممالک میں مداخلت سے عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے

عربی پارلیمنٹ کے سربراہ نے دوسرے ممالک میں ترکی کی فوجی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی دیگر ممالک میں مداخلت سے عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عربی پارلیمنٹ کے سربراہ مشعل بن فہم سلمی  نے دوسرے ممالک میں ترکی کی فوجی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی دیگر ممالک میں مداخلت سے عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ عربی پارلیمنٹ کے سربراہ نے عرب لیگ کے وزراء خارجہ  کی جانب سے بھی ترکی اقدام کی مذمت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی عرب ممالک میں مداخلت سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ عربی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ ترکی کی عرب ممالک میںم داخلت کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدام عمل میں لائے۔

News Code 1898423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =