مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو ایران میں بہت جلد شکست دیدی جائےگی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طبی عملے کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں میں طبی عملے کے اہلکار کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے سخت محنت اور تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ قوم کی ہر فرد کو طبی دستورات پر عمل کرنا چاہیے اور اسطرح کورونا کا ایران میں بہت جلد خاتمہ ہوجائۓگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو ایران میں بہت جلد شکست دیدی جائےگی۔
News Code 1898420
آپ کا تبصرہ