مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ حملے میں ایک شہری ہلاک اور 2 شدید زخمی

مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکر پر گرنیڈ حملے میں ایک شہری ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکر پر گرنیڈ حملے میں ایک شہری ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق سری نگر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس " سی آر پی ایف " کے بنکر پر نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ گرنیڈ حملے کی زد میں آکر 3 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں غلام نبی نامی شہری نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی دم توڑ دیا جب کہ دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکر پر حملے کے بعد بھارتی فوج نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ  آپریش کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

News Code 1898418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =