کورونا وائرس مقبوضہ کشمیرپہنچ گيا

چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس مقبوضہ کشمیر بھی پہنچ گیا جہاں پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس مقبوضہ کشمیر بھی پہنچ گیا جہاں پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے، مریض کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام اسکولوں کو 31 مارچ تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ اجتماعات پر پابندی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

News Code 1898415

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =