یورپی  یونین اور بھارت کے درمیان ہونے والا اجلاس منسوخ

برسلز میں یورپی یونین اور بھارت کے درمیان منعقد ہونے والا سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلز میں یورپی  یونین اور بھارت کے درمیان منعقد ہونے والا سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا گيا ہے۔ اس بات کی تصدیق آج یورپین یونین کے ترجمان پیٹر استانو نے ایک پریس کانفرنس میں کی۔ دونوں فریقین کے درمیان یہ سربراہی ملاقات اور اجلاس اس ماہ کی 13 تاریخ کو یورپین دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونا تھا۔ سمٹ کی منسوخی کی وجہ کورونا وائرس قراردی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس بات کا فیصلہ بھارتی حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ سمٹ کی نئی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

News Code 1898406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha