سعودی عرب کے ولیعہد نے سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 اہم افراد کو گرفتار کرلیا

سعودی عرب کے خونخوارولیعہد محمد بن سلمان نے مخالفین میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے سابق ولی عہد محمد بن نائف ، شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور شہزادہ نواف بن نائف کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وال اسٹریٹ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوارولیعہد محمد بن سلمان نے مخالفین میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے سابق ولی عہد محمد بن نائف ، شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور شہزادہ نواف بن نائف کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزادہ نواف بن نائف کو حراست میں لے لیا ہے۔ شہزآدہ نواف بن نائف محمد نائف کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان تینوں افراد کو ان کے محلات سے حراست میں لیا گیا تاہم ان تین بڑے اور اہم شہزادوں کی گرفتاری کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق شہزادہ نائف کے چھوٹے بھائی شہزادہ نواف بن نائف کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے فی الحال اس بارے میں کوئی مؤقف جاری نہیں کیا۔

News Code 1898403

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =