مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شہید عبدالعلی مزاری کی برسی کی تقریب پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حادثے کے شہیدوں اور زخمیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس المناک حادثے پر افغان حکومت اور افغان قوم کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظءار کیا ہے۔ واضح رہے کہ کابل میں شہید عبدالعلی مزاری کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کرکے 27 افراد کو شہید اور 29 کو زخمی کردیا۔ اس تقریب میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی اور سابق ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ بھی موجود تھے جو اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔
آپ کا تبصرہ