رہبر معظم کا حاج شیخ محسن حبیبی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیزگار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ محسن حبیبی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے متقی اور پرہیزگار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ محسن حبیبی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

متقی اور پرہیزگار عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ محسن حبیبی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پرمرحوم کے معزز اور محترم خاندان ، پسماندگان ، شاگردوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم نے یونیورسٹی ، حوزہ علمیہ مجتہدی اور دیگر مقامات پر گرانقدر خدمات انجام دیں ، جو مرحوم کے درجات کی بلندی کا باعث اور سبب بنیں گی۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

 15 / اسفند/ 1398

News Code 1898396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =