ایرانی وزیر خارجہ کا مرحوم شیخ الاسلام کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مجمع تقریب المذاہب کے بین الاقوامی امور کے سربراہ شیخ الاسلام کے انقتال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مجمع تقریب المذاہب کے بین الاقوامی امور کے سربراہ شیخ الاسلام کے انقتال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مرحوم شیخ الاسلام کو سچا ، مؤمن اور مخلص دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیخ الاسلام کی بے لوث اور مجاہدانہ خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائےگا۔ ظریف نے مرحوم شیخ الاسلام کے پسماندگان اور دوستوں کو بھی ان کے فقدان میں تعزیت پیش کی۔  واضح رہے کہ شیخ الاسلام کا کورونا وائرس کے نتیجے میں تہران کے مسیح دانشوری اسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں کل رات ان کا انتقال ہوگیا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔

News Code 1898387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =