کورونا وائرس سے امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ کورونا وائرس سے امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ کورونا وائرس سے امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔  کورونا وائرس سے امریکا میں اموات مسلسل بڑھ رہی ہیں جس سے اسٹاک مارکیٹ بھی مسلسل دوسرے ہفتے مندی کا شکار ہے، جبکہ ایئرلائن انڈسٹری کو وائرس سے 113 ارب ڈالر نقصان کاخدشہ ہے۔  ایس اینڈ پی فائیو ہنڈریڈ انڈیکس 3 فیصد سے بھی نیچے جاگرا ہے، ایئرلائنز کے شیئر کی قدر سب سےزیادہ گری ہے جبکہ صنعتی ، مالیاتی اور انرجی اسٹاک بھی بری طرح مندی کا شکار ہے۔ کورونا کے سبب دنیا بھر میں لوگوں نے بیرون اور اندرون ملک سفر میں کمی کردی ہےجس سے ایئر لائن انڈسٹری سب سے زیادہ متاثرہوئی ہے، جبکہ اپنی منزلوں پر جانیوالے جہازوں کی اکثرنشستیں خالی ہیں اور ایئرپورٹ اجڑ گئے ہیں ۔

کورونا سے ایک کے بعد دوسری صنعت متاثرہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، وائرس سے امریکہ کی ریاست میری لینڈ بھی متاثر ہوئی ہے۔

ریاست کے گورنر کے مطابق اوورسیز سے آنیوالے شخص کے ذریعے بیماری پھیلی ہےجبکہ کیلی فورنیامیں ایمرجنسی نافذ ہے جہاں ساحل پر ایک جہاز کو روک لیا گیا ہے اور اس کے 2500 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک پالتو کتا بھی کورونا بیماری کا شکار ہواہے جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بیماری نہ صرف انسان سے انسان بلکہ انسان سے جانور میں بھی منتقل ہو رہی ہے۔

News Code 1898381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =