بھارتی مسلمانوں کا قتل عام انسانی المیہ/ بھارتی حکومت کو سیاہ دن دیکھنا پڑیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے بھارت میں مسلمان خواتین اور بچوں کو زندہ دفنانے اور نہتے مسلمانوں پر بہیمانہ اور وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے صہیونیوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی تو اسے سیاہ دن دیکھنا پڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی  نے بھارت میں مسلمان خواتین اور بچوں کو زندہ دفنانے اور نہتے مسلمانوں پر بہیمانہ اور وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے صہیونیوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی تو اسے سیاہ دن دیکھنا پڑیں گے۔

محسن رضائی نے اینسٹا گرام میں اپنے ایک بیان میں ہندوستان میں عورتوں اور بچوں کو زندہ دفن کرنے اور انھیں شکنجہ دینے کو بہت بڑا انسانی المیہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم کو روکنے کی کوشش نہ کی اور اسرائیل کے نقش قدم پر چلنے اور بھارت میں اسرائیلی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو اسے سیا دن دیھکنا پڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہندو انتہا اور دہشت گرد تنظیموں کو اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور بھارت میں مسلم کش فسادات کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ نمایاں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندو دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس بھارت میں اسرائیلی منصوبہ کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے اور بھارتی حکومت کو ہندوستان میں اسرائیلی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ سابق صدر کلنٹن کے دورہ میانمار میں میانمار کے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اور امریکی کے موجود منحوس صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران بھارتی مسلمانوں کا بہیمانہ اور وحشیانہ قتل عام کیا گیا۔

News Code 1898379

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =