پاکستان کے وزير اعظم نے رہبر معظم کے بیان کی قدردانی کرتے ہوئے اسے شيئر کردیا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بھارتی مسلمانوں کی حمایت کے بارے میں پرخلوص بیان کی قدردانی کرتے ہوئے اسے شیئر بھی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بھارتی مسلمانوں کی حمایت کے بارے میں پرخلوص بیان کی قدردانی کرتے ہوئے اسے شیئر بھی کردیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ولی امر مسلمین حضرت آیت اللّٰہ العظمی خامنہ ای کا بیان شیئر کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر ان رہنماؤں کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ مسلم دنیا سے صرف چند آوازیں مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مظالم کی مذمت کررہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مغرب میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف بھی مغرب میں آوازیں اٹھائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر میں مسلمانوں کے دل زخمی اور مجروح ہوئے ہیں، بھارتی حکومت مسلمانوں کا قتل عام بند کرے اور ہندو انتہا پسندوں اور ان سے وابستہ تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔

News Code 1898377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =