مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد طواف روک دیا ہے۔ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر بیت اللہ میں عمرے کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے تمام افراد کے لئے بیت اللہ کے صحن میں طواف کی اجازت بند کر دی ہے۔ سعودی حکومت کی طرف سے عمرے کی بندش کایہ حکم سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں دونوں کے لیےہے،جس کے بعد تاریخ میں ایک بار پھربیت اللہ کے صحن میں طواف کا عمل روک دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دیگر ممالک کیط رح کورونا وائرس سعودی عرب میں بھی پھیل گيا ہے جس کے بعد اس نے خانہ کعبہ کے گرد طواف کو بھی روک دیا ہے۔

سعودی عرب نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد خانہ کعبہ کے گرد طواف روک دیا ہے۔
News Code 1898374
آپ کا تبصرہ