اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کردیا

اسرائیلی فوج نے ایک شہری کے قتل کے الزام میں دو فلسطینیوں کے گھروں کو بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی " اے ایف پی " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک شہری کے قتل کے الزام میں دو فلسطینیوں کے گھروں کو بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی بستی کے قریب ایک بم دھماکے میں نوجوان ہلاک جبکہ ان کے والد اور بھائی زخمی ہوگئے تھے اور اس کے الزام میں کارروائی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 23 اگست 2019 کو اسرائیل کے 17 سالہ شہری رینا شینرب ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد فلسطین لبریشن فرنٹ کے 4 اراکین پر الزام عائد کیا گیا تھا لیکن عدالت میں ان کے خلاف الزام ثابت نہیں کیا گیا تھا۔

News Code 1898373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =