ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری سے ترک حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک

شام کے شہر ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ترکی کے حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ترکی کے حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے معرۃ المصرین کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر شدید بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں النصرہ فرنٹ کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔  ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری  روس اور ترکی کے مابین ادلب کی صورت حال اور جنگ بندی پر ماسکو میں مذاکرات سے چند گھنٹے پہلے کی گئی ہے۔ ترکی کی شام پر فوجی یلغار اور دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1898372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =