پاکستانی صدر کی بھارتی مسلمانوں کی حمایت میں رہبر معظم کے بیان کی قدردانی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے بھارتی مسلمانوں کی حمایت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان کی قدردانی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں بھارتی مسلمانوں کی بھر پور حمایت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان کی قدردانی کی ہے۔ پاکستانی صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان حضرت امام خامنہ ای کے بھارتی مسلمانوں کے حق میں بیان کی قدردانی کرتا ہے۔ ہمیں بھارتی مسلمانوں کے بارے میں بھارت کے خطرناک منصوبے کا متحدہ ہوکر مقابلہ کرنا چآہیے۔ نازیروں کی بربریت اور میانمار کے حالات کے پیش نظر بھارت ميں بڑے پیمانے پر مسلم کش فسادات کا قوی امکان ہے۔ واضح رہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر حفظ و نشر آثار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے پر زوردیتے ہوئے فرمایا: ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں اور بھارتی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے سلسلے میں ہندو انتہا پسندوں اور ان سے وابستہ تنظیموں پر پابندی عائد کرنی چاہیے اور ہندوستان کو دنیائے اسلام سے الگ تھلگ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

News Code 1898371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =