مہر خبررساں ایجنسی نے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے ٹیلیفون پرگفتگو میں شام میں جاری بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ اس گفتگو میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات ، شام میں جاری کشیدگی اور آستانہ معاہدے کے بارے میں بات چيت کی گئي۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل ناروے اور سوئیزرلینڈ کے وزراء خارجہ نیز عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم کے ساتھ بھی ٹیلیفون پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی وزیر خارجہ اور مذکورہ ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی روک تھام کے بارے میں بھی اجتماعی تعاون پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے ٹیلیفون پرگفتگو میں شام میں جاری بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
News Code 1898347
آپ کا تبصرہ