اسرائیلی فوج نے 3 فلسطینی بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر 3 فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر 3 فلسطینی بچوں کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے۔  صہیونی فوج کی طرف سے دعویٰ کیاگیا کہ 3 فلسطینی بچے اس وقت اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے جب وہ غزہ کی پٹی کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے سول انتظامیہ کو بتایا گیا کہ 21جنوری کو تین فلسطینی لڑکے محمد ھانی ابو مندیل، سالم زوید نعامی اور محمود خالد سعید غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد سے باڑ عبور کر رہے تھے تو انہیں روکنے کے لیے گولیاں ماری گئیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 3 فلسطینیوں کو غزہ کی سرحد پر 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخلے کی کوشش کے دوران شہید کردیا تھا۔

News Code 1898343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =