امریکہ میں کورونا وائرس 9 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی جب کہ انتظامیہ کی جانب سے مزید 27 نئے مریضوں کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ادھر ریاست نیویارک میں وائرس کے دوسرے مریض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شمالی کیرولائنا میں بھی ایک مریض سامنے آیا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ریاست واشنگٹن سے آیا تھا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دوا سازکمپینیوں پربھی زوردیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین جلد ازجلد تیارکرنے کی کوشش کریں۔

News Code 1898342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =