امریکہ کا افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ/ دوحہ معاہدہ کو خطرہ لاحق

امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانے پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکہ نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانے پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فورسز نے صوبے ہلمند میں طالبان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ  دہشت گرد افغان سکیورٹی فورسز کو بلا ضرورت نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ پینٹاگون کا مزید کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں غیر ضروری حملوں سے گریز کریں ، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ طالبان نے قندوز میں افغان فوجیوں پر حملہ کرکے 16 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا جس کے بعد امریکی فضائیہ نے طالبان کے خلاف کارروائی کرکے انھیں معاہدے پر باقی رہنے کی ہدایت کی ہے۔ تجزيہ نگاروں کا کہنا ہے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان چند روز قبل ہونے والے معاہدے کو دونوں فریقین کی طرف سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

News Code 1898336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =