چین میں کورونا وائرس کےنئے کیسز کی تعداد میں کمی آنے لگی

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کےنئے کیسز کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے ، مزید 119 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے 38 اموات ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کےنئے کیسز کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے ، مزید 119 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے 38 اموات ہوئی ہیں۔ چین کے طبی حکام کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 38ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 2 ہزار 981 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 652 مریض صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے گھر لوٹ گئے ہیں جبکہ اب تک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 49 ہزار 856 ہوگئی ہے۔ چین کے طبی حکام کے مطابق اسپتالوں میں 27 ہزار 433 افراد کا علاج اب بھی جاری ہے،چین میں کورونا وائرس کے 80 ہزار 270 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ چین سے شروع اور پھر دیگر ملکوں میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے 80 ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق چین کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، اٹلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 79 ہوگئی، کورونا وائرس سے ایران میں 77،جنوبی کوریا میں 32،جاپان میں 12 ہلاکتیں ہوئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید3ہلاکتوں کے بعد تعداد 9 ہوگئی، اسپین میں کورونا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 200 ہوگئی ہے ۔

News Code 1898328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =