پاکستانی کابینہ  کی کورونا کے باعث ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری

پاکستان کی وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں کابینہ کو کورونا وائرس اور اس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر وفاقی وزرا اوروفاقی سیکرٹریز کی کورونا وائرس اسکیننگ کی گئی، تاہم کسی شخص میں اس خطرناک مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔ کابینہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی۔

News Code 1898322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =