پاکستانی حکومت کا برطانیہ سے نوازشریف کی بے دخلی کا مطالبہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم  نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے حوالے سے برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط کی تصدیق کردی۔ خط میں کہا گیا کہ نواز شریف پاکستان میں سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں علاج کیلیے لندن بھیجا گیا تھا لیکن وہ نہ کسی اسپتال میں داخل ہوئے اور نہ ہی علاج کروایا، لہذا برطانیہ انہیں واپس پاکستان بھجوائے تاکہ وہ اپنی سزا مکمل کرسکیں۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کے حکومتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر غیر اخلاقی اور غیر منطقی اقدام قرار دیا۔

News Code 1898320

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =