رہبر معظم کا ڈاکٹر میر محمدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن جناب ڈاکٹر میر محمدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن جناب ڈاکٹر میر محمدی  کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں اپنے ایک دیرینہ ساتھی جناب ڈاکٹر سید محمد میر محمدی کے غم انگیز انتقال پر مرحوم کی محترمہ ہمسر، اولاد اور دیگر پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ وہ مختلف عہدوں کے دوران ہمیشہ نفسی سلامتی اور عملی سلامتی کی راہ  پر گامزن رہے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

News Code 1898312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =