برازیل میں مسافرکشتی ڈوبنے سے 18 افراد ہلاک

برازیل میں مسافروں کو مذہبی مقام کی زیارت کے لئے لے جانے والی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 18 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں مسافروں کو مذہبی مقام کی زیارت کے لئے لے جانے والی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 18 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق برازیل میں دریائے ایمازون میں مسافروں سے بھری ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد گہرے پانی میں ڈوب کے ہلاک ہوگئے۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 46 افراد کو پانی سے بحفاظت نکال لیا جب کہ 30 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ کشتی مسافروں کو برازیلی ایمازون کے علاقے میں واقع ایک مذہبی مقام کی جانب لیکر جارہی تھی، کشتی ڈوبنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ برزایل بحریہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

News Code 1898307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =