پاکستانی وزیر خارجہ کا افغان صدر سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان قیدیوں کو فوری طور پر رہا کردیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان قیدیوں کو فوری طور پر رہا کردیں۔ شاہ محمود قریشی نے امریکہ طالبان امن معاہدے کے بعد افغان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی سے انکار پر ردعمل میں کہا ہے کہ دوحہ امن معاہدہ بہت بڑی پیش رفت ہے اور اس موقع کو گنوانا نہیں چاہیے، دوحہ پہلا قدم تھا اب اگلا قدم بین الافغان مذاکرات ہیں، افغان قیادت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سازگار ماحول پیدا کرے جس سے گفتگو آگے بڑھے، اعتماد سازی کے لیے دونوں فریقوں کو آگے بڑھنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے معاہدے کے ذریعہ  افغانیوں کو آپس میں الجھا کر اپنا راستہ صاف کرلیا ہے اور اب طالبان نے کہا ہے کہ وہ امریکیوں پر حملہ نہیں کریں گے بلکہ وہ افغان فوجیوں کو حملوں میں نشانہ بنائیں گے۔

News Code 1898304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =