مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوس؛ ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعض نکات خفیہ رکھے گئے ہیں۔ صرف کاغذ پر لکھے لفظوں کے پابند نہیں طالبان کا طرز عمل دیکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدے کی عام کی گئی دستاویز کے علاوہ فوج کے اہلکاروں کی حفاظت کے پیش نظر عمل درآمد سے متعلق کچھ نکات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام جان لیں کہ صدر ٹرمپ کاغذ پر لکھے لفظوں تک محدود نہیں رہیں گے۔ طالبان اپنے وعدوں پر کس طرح عمل درآمد کررہے ہیں اس پر پوری نظر رکھی جائے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعض نکات خفیہ رکھے گئے ہیں۔ صرف کاغذ پر لکھے لفظوں کے پابند نہیں طالبان کا طرز عمل دیکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
News Code 1898295
آپ کا تبصرہ