مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں ہندوستان میں منصوبہ کے تحت مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے خلاف ہونے والے وحشیانہ تشدد کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور ہندوستان کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے قتل عام ، ان کے خلاف تشدد اور ان کے اموال اور مقدس مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائے اور معاملات کو آئين ، گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی تلاش و کوشش کرے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں ہندوستان میں منصوبہ کے تحت مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے خلاف ہونے والے وحشیانہ تشدد کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
News Code 1898292
آپ کا تبصرہ