سعودی عرب کے نائب وزیردفاع کی جنرل باجوہ سے ملاقات

سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو ملاقات اور گفتگوکی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پیر کو ملاقات اور گفتگوکی ۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جی ایچ کیو، راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے، ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور خطے کی صورتحال پر بھی گفتگوکی گئی۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک سعودی تعلقات بہت گہرے ہیں، انہیں پائیدار شراکت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ سعودی وزیر نے سعودی مسلح افواج کو پاکستان اور سعودی عرب میں تربیت فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ سعودی عرب خطے میں پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان پر سعودی عرب کا کافی دباؤ ہے ، پاکستان سعودی عرب کی مرضی کے بغیر اور سعودی عرب امریکہ کی مرضی کے بغیرخطے میں اپنی مرضی سے ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتے۔

News Code 1898291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =