افغانستان کے صوبے خوست میں بم دھماکے سے 3 شہری ہلاک

افغانستان کے صوبے خوست کے فٹبال گراؤنڈ میں بم دھماکے سے 3 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے خوست کے فٹبال گراؤنڈ میں بم دھماکے سے 3 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی گورنر طالب خان منگل کے مطابق خوست کے ضلعے نادر شاہ کوٹ میں  فٹ بال گراؤنڈ کے دھماکہ ہوا، جس میں تین اموات ہوچکی ہیں، جب کہ 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا جسے فٹ بال میدان کے نزدیک روکا گیا۔ یہ واقعہ دوحہ میں طالبان اور امریکہ کے مابین ہونے والے امن معاہدے کے دو دن بعد ہوا ہے۔ امریکہ نے طالبان کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے معاہدے کی خۂاف ورزی کو تو امریکہ معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔

News Code 1898289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =