شمالی کوريا کا 2 جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوريا نے امریکی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی تجربہ گاہ سے کھلے سمندر میں 2 جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوريا نے امریکی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی تجربہ گاہ سے کھلے سمندر میں 2 جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوريا نے جوہری اور جنگی ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی کے باوجود کھلے سمندر ميں 2 بيلسٹک ميزائل داغے جو 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد کامیابی سے اپنے اہداف کو پہنچ گئے۔ یہ میزائل درمیانہ فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شمالی کوریا نے میزائلوں کا کامیاب تجربہ جاپان کے ساحل کے نزدیک کیا تاہم جاپانی وزارت دفاع نے شمالی کوریا کے ساحل کے نزدیک میزائل ٹیسٹ کی تصديق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ميزائل جاپان کی حدود ميں نہیں گرے۔ ادھر جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1898283

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =