بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے قریب 2 راکٹوں سے حملہ

عراقی دارالحکومت بغداد کے نہایت حساس علاقے میں نامعلوم سمت سے 2 راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے ایک امریکی سفارت خانے کے قریب گرا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے نہایت حساس علاقے میں نامعلوم سمت سے 2 راکٹ داغے گئے ہیں جن میں سے ایک امریکی سفارت خانے کے قریب گرا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کو دو راکٹ حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم صرف ایک راکٹ سفارت خانے کے نزدیک پہنچ سکا۔ راکٹ حملے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

News Code 1898279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =